قومی علمی کمیشن
حکومت ہند
  


نئی
توانائ پورٹل ھنروستان کا
پانی کا پورٹل ھنروستان کا
نئی سفارشات

  زبان
  English
  हिन्दी
  বাংলা
  മലയാളം
  অসমীয়া
  ಕನ್ನಡ
  தமிழ்
  नेपाली
  মণিপুরী
  ଓଡ଼ିଆ
  ગુજરાતી
توجہ طلب شعبے | پورٹلس

پورٹلس

ویب پورٹل درحقیقت ایک ویب سائٹ ہے جس کے ذریعے ایک مخصوص موضوع پر ایک ھی جگہ پر متعلقہ معلومات کی فراہمی سے لوگ مستفید ہوتے ہیں- ان معلومات میں مریض کی کیس ہسٹری، ای میل گروپ، فورم، سرچ انجن وغیرہ جیسی سہولیات شامل ہیں- قومی علمی کمیشن کا ماننا ہے کہ ملک میں غیر مرکوز یت، حق اطلاع ،عوام کی شرکت اور شففایت کے بڑھتے رجحان کے اس دور میں عوامی پورٹل جیسے اقدامات لوگوں کو اپنے حقوق کی پچہان کرانے میں اہم کردار اد کرسکتےہیں-

اس ضمن میں قومی علمی کمیشن نے اہم شخصیتوں میں عوامی پورٹل قائم کرنے کے لۓ مندرجہ ذیل اقدامات کیےہیں:
  • ممتاز اور اہم تنظیموں کی نشاندہی
  • ممتاز تنظیموں کی طرف سے پورٹل کی تعمیر سے متعلق تجاویز غور کے لۓ کمیشن کو پیش کرنا
  • معاونین اور متاثرین کی نشاندہی اور پورٹل کے انتظام کے لۓ فریم ورک کا قیام
  • متن کی تیاری
  • پورٹل کی اشاعت
ایک عوامی امدادی ٹرسٹ ،ارغیان ٹرسٹ، ہندوستان واٹر پورٹل تیار کررہا ہے- اس پر جنوری 2006 میں کام شروع ہوا تھا اور امید ہے کہ یہ ستمبر 2006 میں جاری کرد یا جائے گا-

اس پورٹل کا مقصد پانی کے شعبے سے متعلق معلومات اور اطلاع کی شرکت کے لۓ ایک کھلا فورم بنانا ہے- اس پورٹل کے ابتدائی مقاصد ہیں:
  1. پانی کے نظام کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا اور اس کے مختلف پہلوں سے متعلق صحیح معلومات پہنچانا
  2. سنجیدہ شراکت داروں کے مابین کامیاب تکنیکوں اور تجربات کی شرکت
  3. متفرق متعلقہ افراد کو معلومات بہم پہچانے کے لۓ پلیٹ فارم فراہم کرانا-
اسی طرز پر ہندوستان کا توانائی پورٹل تیار کیا جارہا ہے۔ توانائی پورٹل کے اہم کاموں میں مندرجہ ذیل نکات شامل ہیں-

  1. توانائی کی بنیادی پہلووں کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرنے کے ذرائع کی نشاندہی
  2. مربوط طریقے پر ڈاٹا اور معلومات فراہم کرنا
  3. معلومات کی سہل اور موثر بازیابی
  4. علم کے ذخائر کی دیکھ ریکھ اور اس کی تجدید
  5. خیالات کے تبادلے اور رابطہ کے لۓ پلیٹ فارم کی فراہمی
مرکز برائے سائنس اور ماحولیات (سی ایس ای) کی طرف سے ہندوستان کا ایک ماحولیاتی پورٹل بنانے کی تجویز موصول ہوئی ہے جس پرقومی علمی کمیشن غور کررہاہے-

ہندوستان کے تعلیم اور شہری حقوق سے متعلق پورٹل بنانے کا ابتدائی کام شروع بھی ہوگیا ہے- اس سلسلے میں ممتاز ایجنسیوں کی نشاندہی کی جارہی ہے-