قومی علمی کمیشن
حکومت ہند
  


نئی
توانائ پورٹل ھنروستان کا
پانی کا پورٹل ھنروستان کا
نئی سفارشات

  زبان
  English
  हिन्दी
  বাংলা
  മലയാളം
  অসমীয়া
  ಕನ್ನಡ
  தமிழ்
  नेपाली
  মণিপুরী
  ଓଡ଼ିଆ
  ગુજરાતી
توجہ طلب شعبے | نیٹ ورکس

1. علمی نیٹ ورک

ملک میں معیاری تربیت یافتہ افراد کی خاطر خواہ تعداد کے حصول میں پیش مشکلات سے عہدہ بران ہونے کے لۓ وسیع پیمانے پر تعلیمی بنیادی ڈھانچےاور وساـل درکار ہیں- اگرچہ مناسب تحقیقی سہولیات سے مزین معیاری تعلیمی اداروں کی خاطر خواہ تعداد کی ضرورت سے سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا لیکن اس چیلنج سے نمنٹنے کے لۓ ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ موجودہ تعلیمی اداروں اور تعلیم کے مراکز میں دستیاب مواد، سازو سامان وسائل کوپورے ملک میں بڑی تعداد میں موجود یونیورسٹیوں اور تکنیکی زرعئ اور طبی اداروں کے ساتھھ مشترکۂ طور پر استعمال کیا جائے- علاوہ ازیں دنیا بھر میں مختلف میدانوں میں تحقیقی و ترقیا تیی سرگرمیاں بین ا دارہ جا تی طور پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر کیے جارہے تعاون کی بنیاد پرکی جارہی ہیں- زیادہ ڈاٹا اور کمپیوٹر سے متعلق سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظر درپیش تحقیقاتی مسائل سے نمٹنے کے لۓ یہ ضروری ہو گیا ہے۔ اس طریقہ کار کے کلیدی ا جزا، مشاورت، ڈاٹا اور ذرائع میں شرکت ہیں- اس لۓ ضروری ہے کہ ہندوستانی تحقیق کاروں کو تعاون کے ایسے مواقع سے فیض یاب کرانے کے لۓ مناسب سہولیات فراہم کی جائیں جن پر لاگت کم آۓ- 80 کی دھائ میں یورپ میں اور بعد میں دنیا کے دیگر ممالک میں تحقیق، بنیادی ڈھانچے اور ڈاٹا میں شرکت ایک مقبول عمل رہا ہے یہ طریقہ ہندوستان میں بھی اپنایا جا سکتا ہے۔

قومی علمی کمیشن نے اس ضمن میں ایک پراجیکٹ شروع کیا ے جس کے تحت ملک میں موجود تمام یونیورسٹیوں، تحقیقاتی، ترقیاتی اداروں سائنس اور تکنالوجی کے اداروں، صحت سے متعلق خدمات، زرعی تحقیقاتی اداروں اورلائبریریوں کو آپس میں جوڑنے کے لۓ ایک کم قیمت نیٹ ورک ڈیزائن تیار کرنے کےامکانات پر غور کیا گیا ہے- کئی ہزار نوڈس پر میحط اس نیٹ ورک کی رفتار 100 میگا بائٹس فی سکینڈ ہو گی- اس ضمن میں قومی علمی کمیشن کے ایک معاون کار ڈاکٹر ڈی پی ایس سیٹھ نے ایک قرطاس ابیض تیار کیا ہے جس میں اس کا خاکہ اور طریقہ کار پیش کیا گیا ہے- یہ رپورٹ متعلقہ افراد میں خوب تقسیم کی جارہی ہے۔ اس کی باز رسی اور مشوروں پر عمل دارومدار کے بعد قومی علمی کمیشن اس موضوع پر اپنی حتمی سفارشات پیش کریگا

2. صحت کی معلو مات سے متعلق نیٹ ورک

ہندوستان میں حفظان صحت کی سہولیات کے میعا رمیں بہتری کے لۓ صحت سے متعلق ڈاٹا جمع کرنے کا ایک معتبر، تیز اور حقیقی نظام ہونا بہت ضروری ہے- علاواہ ازیں حفظان صحت کے اداروں کے بےترتیب اضافے سے صحت سے متعلق ڈاٹا جمع کرنے اور اسکی ترسیل کے لۓ وضع کۓ گۓ معیارات میں تفریق پیدا ہو سکتی ہے- اورآپسی تال میل کے فقدان سے حفظان صحت کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے- اس لۓ ان مسائل اور آج کی دنیا میں حفظان صحت کے نظاموں کو درپیش دیگر مسائل سے عہدہ براں ہونے کے لۓ صحت سے متعلق نیٹ ورک کی فوری ضرورت ہے-

اس امر کا لحاظ رکھتے ہوئے قومی علمی کمیشن نے صحت سےمتعلق معلومات کے نیٹ ورک کے لۓ ایک ورکنگ گروپ قائم کیاہے جس میں متعلقہ ماہرین شامل ہیں- یہ گروپ آجکل صلاح و مشورں میں مصروف ہے۔ یہ اطلاعاتی تکنالوجی، طبی معیارات اور ریگولیٹری فریم ورک تیار کرے گا تاکہ قومی سطح پر ویب سائٹ پر مبنی صحت کا معلوماتی الیکٹرانک نظام قائم کیا جاسکے- ورکنگ گروپ کی پہلی نشت 21 اگست 2006 کو ہوئی تھی-


More Networks links: سفارشات     قومی علمی کمیشن کے مذاکرات