قومی علمی کمیشن
حکومت ہند
  


نئی
توانائ پورٹل ھنروستان کا
پانی کا پورٹل ھنروستان کا
نئی سفارشات

  زبان
  English
  हिन्दी
  বাংলা
  മലയാളം
  অসমীয়া
  ಕನ್ನಡ
  தமிழ்
  नेपाली
  মণিপুরী
  ଓଡ଼ିଆ
  ગુજરાતી
توجہ طلب شعبے | انتظامیہ کی تعلیم

انتظامیہ کی تعلیم

حالیہ برسوں کے دوران، ہمارے ملک میں پیشہ ورانہ اداروں میں تو سیع ہوئی ہے۔ خاص طرو پر، 90 کی دہائی سے نجی سرمایہ سے تکنیکی اور انتظامیہ کی تعلیم کے اداروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ طلبا کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے لۓان اداروں کے انتخاب کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ مینیجمنٹ ایجوکیشن کے شعبے میں، ہندوستان میں 1200 سے زیادہ ادارے انڈر گریجوئٹ اور پوسٹ گریجوئٹ سطح کے کورس فراہم کررہے ہیں۔ چونکہ ان اداروں کے ذریعے تیار مینیجمنٹ گریجوئٹ اور پوسٹ گریجوئٹ افراد کو صنعتوں میں روزگار مل جاتا ہے اس لۓ، مینیجمنٹ ایجوکیشن کے نصاب اور ڈھانچے کو ہندوستان کی ضروریات اور ملک کے اندر صنعتی اور خدماتی دونوں شعبوں میں تبدیلیوں سے مطابقت کی بے حد ضرورت ہے۔ مزید برآں یہ ضروری ہے کہ مختلف اداروں کے طلبا کو دی جانے والی‎‎ مینیجمنٹ ایجوکیشن کے معیار کا صحیح اندازہ لگانا ضروری ہے تاکہ ممکنہ آجر انتخاب اور بھرتی کے سلسلے میں مناسب فیصلہ کرسکیں- اس لۓان بیشتر نجی اداروں میں تعلیم کے معیار کو پرکھنے کی ضرورت ہے-

قومی کمیشن کے زیر غور چند امور:
  • نصاب، تدریس، بنیادی ڈھانچے، انتظامیہ اور رسائی سے متعلق مسائل، مشکلات اور چیلنج-
  • عوامی نظام کے انتظام، ریگولیٹری ڈھانچے اور عوامی پالیسی میں تدریس اور تحقیق کو مستحکم کرنے کے طریقے(ریاستی اورمقامی سرکاروں سمیت)۔
  • باصلاحیت اساتذہ کو راغب کرنے اور ان کو برقرار رکھنے کے طریقے-
  • انتظامی تعلیم میں تحقیق کو فروغ دینے اور اس کو برقرار رکھنے کے اقدامات-
  • اداروں کی خود مختاری اور جواب دہی سے متعلق امور۔
  • سماج کے وسیع تناظر میں، مینیجمنٹ ایجوکیشن میں مہارت کو فروغ دینے اور معیارات کو بہتر بنانے کے متنوع طریقے-

More Management Education links: قومی علمی کمیشن کے مذاکرات