
|
|

|
قانونی تعلیم
قانون کی تعلیم پیشہ وارنہ تعلیم کا ایک اہم پہلو ہے۔ یہ اہمیت سماج میں قانون کی تاریخی افادیت کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ موجودہ عالمگیریت کے ماحول کی وجہ سے بھی ہے- قانون کی تعلیم سے نہ صرف علمی نظریے تخلیق پاتے ہیں بلکہ سماج ان سے مستفید بھی ہو تا ہے۔ تدریسی اداروں، مقدمات کی پیروی، نجی کمپنیوں، سرکاری اور شہری سوسائٹی میں گذشتہ چند سالوں میں تربیت یافتہ قانون دانوں کی ضرورتبہت بڑھ گئی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ برسوںمیں ان تربیت یافتہ افراد کی طلب میں مزید اضافہ ہوگا- اس لۓ ضرورت ہے کہ ہندوستان میں قانون کی تعلیم کے بارے میں ایک طویل مدتی بہتر نظا م قائم کیا جائے۔ لیکن اس کے لۓ مسلسل عزم کی ضرورت ہے-
قومی علمی کمیشن میں قانون کی تعلیم سے وابستہ معروف قانون دانوں اور وکیلوں سے صلاح مشورہ کیا جارہاہے- اس سلسلے میں زیر غور چند اہم نکات ہیں:
- معیاری قانونی تعلیم تک رسائی
- باصلاحیت افراد کو راغب کرنے اور ان کو برقرار رکھنے کا طریقہ
- نصاب کی مسلسل ترقی و ترویج کے لۓ پہلوؤں کی نشاندھی
- بنیادی ڈھانچے اور انتظامی معاملات سے متعلق نت نۓ حل کی تلاش؛
- ریگولیٹری مسائل
- عالم گیر سطح پر مسابقت کی اہل سنجیدہ تحقیقی روایت کا قیام؛
- قانونی تربیت کے لۓ ایسے پائدار ماحول کا قیام جس میں سماج اور اقتصادیات کے مختلف زمروں کی ضروریات کو پورا کرنے کی اہلیت ہو۔
|
|
|