
|
|

|
زبان
ہندوستان جیسے کثیر لثانی ملک میں زبان نہ صرف زریعہ اظہار یا زریعہ تعلیم کا کام کرتی ہے بلکہ دوسروں تک رسائی کا اہم زریعہ بھی ہے- بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر انگریزی زبان کی سمجھ اور اس پر عبور اعلی تعلیم ملازمتوں کے مواقع اور سماجی مواقع کے لۓ انتہائ ضروری بنتی جا رہی ہے- اسکول سے فارغ ہونے والے افراد کو جس کو انگریزی زبان میں قابل قدر دسترس حاصل نہیں ہے اعلی تعلیم کے حصول میں خود کو ناتواں محسوس کرتے ہیں- اور جن افراد کو انگریزی اچھی طرح نہیں آتی ان کو معیاری تعلیمی اداروں میں جگہ حاصل کرنے میں دشواری پیش آتی ہے – اس خامی کا زیادہ اثر کام کرنے کی جگہوں پر نمایاں ہے اور اس میں نہ صرف پيشۂاورانہ بلکہ سفید کالر والے کام بھی شامل ہیں-
اس ضمن میں قومی علمی کمیشن نے غیر رسمی طور پر بہت سے افراد سےصلا ح ومشورہ کیا جنکا تعلق سرکار تعلیم، زرائع ابلاغ ، صنعت سے وابسطہ افراد کے علاوہ وزرااعلی، ارکان پارلمنٹ، ماہرین طب و قانون اور سماجی اداروں سے وابستہ افرادسے ہے- کمیشن نے تعلیم کی ہر سطح پر انگریزی زبان کی تدریس کے لۓ ممکنہ اقدامات کا جائزہ لینے کے لۓ ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے- ورکنگ گروپ کی رپورٹ اور وسیع مذاکرات کی بنیاد پر کمیشن نے اس ضمن میں سفارشات پیش کی ہیں- ان سفارشات کا تعلق انگریزی کو نصاب میں شامل کرنے کی سطح طے کرنے علمی تدریس، مناسب نصابی کتب، اساتذہ کی تربیت، مناسب امدادی ذرائع(بہ متعلق اساتذہ اور میٹریل) اور زبان کو سمجھنے میں آئی ٹی سی کے استعمال سے ہے-
|
|
|