
|
|

|
حقوق املاک دانشورانہ
آج کی ذی علم ممیشتوں اور معاشروں میں حقوق املاک دانشورانہ ایک ایسی مضبوط حکمت عملی کے بطور ابھر کر سامنے آۓ ہیں جن سے صرف نظر ممکن نہیں ہے خصوصا معاشی عالم کاری کے پس منظر میں۔ عالمی بازار میں کسی بھی بھی قسم کی مسابقت کا انحصارومسیع طور پرسائنس اور تکنالوحی میں نت نۓنظریات کی تشکیل پرہے ۔ان نت نئے نظریات کو ایسی مصنوعات میں تبدیل کیا جاسکتا ہے جو دولت کی فراوانی کا ذریعہ بن سکتے ہوں۔ مالک کوایک محدود مدت کے لیے خصوصی حقوق کی اجارہ داری دے کر دانشورانہ املاک کے حقوق تنوع اور معاشی اقدار کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایک موثر دانشورانہ املاک کے حقوق کا نظام معتبر قانونی ماحول کا ایک جزبھی ہے جو غیر ملکی سرمایہ کاری اور تکنالوجی کے تبادلے کے بارے میں کۓجانے والے فیصلوں میں اہم کردارادا کرتا ہے-
اس ضمن میں کلیدی منظم امور ہیں:
- قانون میں واضح معاہدے کے حقوق اور فرائض
- قانون کے تیئں احترام
- اطلاق کے لیے موثر قانونی نظام کا فروغ
- دانشورانہ املاک کے حقوق سےمتعلق صحیح اور مفصل دستیاب معلومات جن کو فوری طور پر استعمال کیا جاسکے؛ تمام شعبوں میں دانشورانہ املاک کے حقوق سے متعلق تربیت کے مواقع۔
- حقوق املاک دانشورانہ کے مختلف دفاتر میں افرادی وسائل سمیت جدید بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تخلیق
- دانشورانہ املاک کے حقوق کے مختلف دفاتر میں انتظامی طریقوں کے درمیان ہم آہنگی اور تال میل اور شاید نمایاں ترین بھی
- معلومات کی تشکیل، اطلاق اور ترسیل میں دانشورانہ املاک کے حقوق کے ایک فعال ماحول کی تیاری جن کا تعلق بازار کی طلب اور رسد سے ہو-
|
|
|