قومی علمی کمیشن
حکومت ہند
  


نئی
توانائ پورٹل ھنروستان کا
پانی کا پورٹل ھنروستان کا
نئی سفارشات

  زبان
  English
  हिन्दी
  বাংলা
  മലയാളം
  অসমীয়া
  ಕನ್ನಡ
  தமிழ்
  नेपाली
  মণিপুরী
  ଓଡ଼ିଆ
  ગુજરાતી
توجہ طلب شعبے | اختراع

اختراع

اب جب کہ ہندوستان کی معشیت 6 سے 8 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے، برآمدات میں 30 فیصد سی۔ اے جی آر کا اضافہ ہورہا ہے، ہندوستان کی متعدد کمپنیاں بین الاقوامی کمپنیوں اوربرانڈ سے کامیابی کے ساتھ مسابقت کررہی ہیں یہ نبیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ یہ سب کچھ بہتر ماحول، اثاثوں میں اضافے اور محنت کی بڑھتی ہوئی پیداوار، خدمات اور مصنوعات کے معیار میں بہتری وغیرہ کے مشترکہ اثر کی وجہ سے ہوا ہے- ہندوستان کی معشیت کے معیار اور مقدار کی ترقی میں اختراع کا ایک بنیادی کردار ہے اگرچہ یہ بظاہر نظر نہیں آتا-

قومی علمی کمیشن نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ہندوستانی معشیت کے مختلف شعبوں میں کس طرح یہ اختراع ہورہا ہے کس طرح افزائش میں اضافہ اور مسابقت ہورہی ہے-تا کہ ہندوستان کی اختراعی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے،حکومت کے بدلتے ہوئے نظریہ کا پتہ لگایا جا سکے اور اختراع کے محرک کے طور پر اسکو استعمال کیا جا یۓ- قومی علمی کمیشن نے ایسا اختراعی نظام تیار کیا ہے جس میں مقامی اور قومی سطح پر تجارت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور نئے طریقوں کی حوصلہ افزائی کے خاطر سائنس اور تکنالوجی میں مطالعہ کۓ جاتے ہیں- اس شعبے میں امکانات کا جائزہ لینے کے لیے قومی علمی کمیشن نے ایک سروے کرانے کی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت ان شعبوں کے ماہرین سے معلومات حاصل کی جائیں گی اور ہر شعبے میں ان کی ورکشاپ کرائی جائیں گی-


More Innovation links: قومی علمی کمیشن کے مذاکرات