قومی علمی کمیشن
حکومت ہند
  


نئی
توانائ پورٹل ھنروستان کا
پانی کا پورٹل ھنروستان کا
نئی سفارشات

  زبان
  English
  हिन्दी
  বাংলা
  മലയാളം
  অসমীয়া
  ಕನ್ನಡ
  தமிழ்
  नेपाली
  মণিপুরী
  ଓଡ଼ିଆ
  ગુજરાતી
توجہ طلب شعبے | ای گورنیس

ای گورنیس

گورنیس میں ان متعدد نکات کو آسان کرنے کی صلاحیت ہے، جنکے ذریعہ لوگ شہری ریاست سےرابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ اس سے کام میں تیزی ، پیداواریت میں اضافہ اور خدمات میں بہتری آتی ہے جس سے اس کو عوامی مرکوزیت حاصل ہوتی ہے اور صحیح لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔

ای - گورنیس کے چند فوائد مندرجہ ذیل ہیں:
  • عوامی خدمات کی قیمت میں کمی واقع ہوتی ہے اور اس کے معیاد نیز عوام تک اس کی رسائی میں اضافہ ہوتا ہے-
  • لین دین کی لاگت اور وقت دونوں میں کمی واقع ہوتی ہے-
  • عوام کے اختیارات شفافیت میں اضافہ ہوتا ہے-
  • زیادہ اثر پذ یری اور پیداواریت کی غرض سے طریقہ کار کی دوبارہ انجئیرنگ-
مرکز و ریاست کی سطح متعدد بحث و مباحثوں پر ای- گورنیس کی مختلف کاوشوں کا جائزہ لینے کے بعد قومی علمی کمیشن نے ای-گورنیس کی اسٹڈی کے لیے ایک خاص گروپ تشکیل دیا ہے- اس گروپ کی رپورٹ پر منصوبہ بندی کمیشن میں بحث ہوچکی ہے اور یہ وزیر مواصلات واطلاعاتی تکنالوجی اور ان کے عملے کے کو پیش کردی گئی ہے- اس کے بعد د یگر متعلقہ افراد بشمول انتظامیہ اصلاحات کمیشن سے اس موضوع پر بات چیت ہو چکی ہے ۔ کمیشن نے ان مذاکرات پر مبنی ای-گورنیس پر اپنی سفارشات وزیر اعظم کو جنوری 2006 میں پیش کردیں اور مئی 2006 کو عوام کو ان سے آگاہ کرایا گیا-

کمیشن کی رپورٹ میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ای- گورنیس کا تعلق الیکٹرانکس، اطلاعاتی تکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے سے زیادہ انتظامی اصلاحات کے موضوع سے ہے- ای- گورنیس سے متعلق سفارشات کا وسیع طور پر تعلق طریقہ کاروں اور معیارات، بینادی ڈھانچوں اور اداروں سے ہے- ان میں مندرجہ دیل ضروریات پر زور دیا گیا ہے-
  • اولا سرکاری طورطریقوں کی دوبارہ انجئنرنگ، تاکہ ہمارے بنیادی گورننس کے طریقوں کوزیادہ سہل؛ شفاف اور زرخیزبنایا جاسکے-
  • 10 سے 20 اہم خدمات کا انتخاب کرکے ان کو سہل بنایا جائے اور ان کو ویب پر مبنی خدمات کے طور پر پیش کیا جائے-
  • ای گورننس کے لۓ، مشترکہ معیارات اورمشترکہ پلیٹ فارم/بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جاۓ۔
  • تمام نئے قومی پروگراموں (مثلا بھارت نرمان، دیہی روزگار گارنٹی اسکیم وغیرہ) کی عمدہ ای- گورننس کے نفاذ اور ویب انٹر فیس کے ساتھ شروعات کی جاۓ ۔
قومی سطح پر ای- گورننس کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ صحیح ڈھانچے کے ساتھ ایک مناسب مرکزی ادارہ قائم کیا جاۓ جو پوری خود مختاری اور ذمہ داری کے ساتھ مشن کے طور پر کام کرے- حکومت کے طور طریقوں کی دوبارہ انجیئرنگ سے متعلق تنظیمی مسائل کو جس میں مضبوط اور منظم قیادت، خود مختاری، لچک؛ واضح مقصد، پہلے سے طے شدہ نشانے، نمایاں سنگ میل کی وقتا فوقتا مانیٹرنگ ہو حل کرنا ضروری ہے- تاکہ 3 سے 5 برس کے اندر قومی ای- گورنیس پروگرام شروع کیا جاسکے-


More e-Governance links: سفارشات