
|
|

|
زراعت
ہندوستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی کا ذریعہ معاش اصولی طورپر زراعت پر منحصر ہے- کل گھریلو پیداوارمیں بڑھتی ہوئی کمی کے باوجود، یہ ملک کا سب سے بڑا معاشی شعبہ ہے- کم اور متزلزل شرح ترقی اور بڑھتے ہوئے حالیہ زرعی بحران سے نہ صرف قومی غذائی سلامتی کو بلکہ مجموعی طور پر پوری قوم کی بہبود کو خطرہ لاحق ہے-
قومی علمی کمیشن نے زراعت میں کچھ خطوں کی نشاندہی کی ہے جس میں وہ مذاخلت کر سکتا ہے- مستقل بنیاد پر زراعت میں علم کے اطلاق کو ترقی دینے اور زراعتی آمدنی اور پیداواریت میں اضافہ کرنے کی غرض سے قومی علمی کمیشن نے ہندوستانی کونسل برائے زرعی تحقیق کے ساتھ مل کر متعد د ماہرین اور متعلقہ افراد کے ساتھ کئی میٹنگیں کی ہیں- چار شعبوں جن میں فصل کی کٹائی کے بعد بنیادی ڈھانچے، حیاتیاتی کاشتکاری، کیڑوں مکوڑوں کے خاتمے سے متعلق پرواگرام اور زراعت میں توانائی کے انتظام شامل ہیں پر توجہ مرکوزکی گئی۔ اس کارروائی پرمبنی سفارشات تیار کی جا رہی ہیں- اس کے علاوہ قومی علمی کمیشن نے زرعی تحقیق پر کام شروع کردیا ہے تاکہ زراعت میںمتعلقہ سماجی اور سائنسی علم کی تخلیق اور ترسیل کے طریقہ کار کا فروغ اور توسیع کی جاسکے
|
|
|