قومی علمی کمیشن
حکومت ہند
  


نئی
توانائ پورٹل ھنروستان کا
پانی کا پورٹل ھنروستان کا
نئی سفارشات

  زبان
  English
  हिन्दी
  বাংলা
  മലയാളം
  অসমীয়া
  ಕನ್ನಡ
  தமிழ்
  नेपाली
  মণিপুরী
  ଓଡ଼ିଆ
  ગુજરાતી
قومی علمی کمیشن کے مذاکرات | سروے

جدت پسندی کے بارے میں سروے

جدت پسندی کے بارے میں قومی علمی کمیشن کی پیش قدمی کا مقصد ان امکانات کا پتہ لگانا ہے کہ ہندوستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں جدت پسندی کس طرح روبہ عمل ہے کس طرح ترقی میں مدد کررہی ہے اور مسابقت کو بہتر بنارہی ہے تاکہ ہندوستانی جدت پسندی میں تیزی لائی جاسکے اور جدت پسندی کے موافق شعبوں میں حکومت اور دیگر عوامل کے کردار کو یقینی بنایا جاسکے-

اس مقصد کو حاصل کرنے اور مختلف شعبوں سے اعداد و شمار اور کیس اسٹڈیز اکٹھا کرنے کے لۓ قومی علمی کمیشن نے مندرجہ ذیل کا سروے کرایا:
  • بڑے تجارتی ادارے - مینوفیکچرنگ اور خدمات
  • چھوٹے اور اوسط درجےکے تجارتی ادارے
  • زرعی شعبہ
بڑے تجارتی ادارےکے لۓ قومی علمی کمیشن نے ایک سوالنامہ تیار کیا جس میں ملک بھر کے چیف ایگزیکیوٹو افسران سے جدت پسندی سے متعلق نیز نرم روی کے بعد اور اس سے قبل ان کے تجربات کے سلسلے میں جواب طلب کیے گئے تھے- اسی طرح کا ایک سوالنامہ چھوٹی اور اوسط درجے کے تجارتی اداروں کےلۓ بھی تیار کیا گیا اور خصوصا اس شعبے کو درپیش چیلنجوں کو سمجھنے کے لۓ ورکشاپ کی ایک سیریز منعقد کی گئ- زرعی شعبے کے لۓ ماہرین سے انٹرویو کی ایک سیریز بھی جاری ہے-

اس سروے کے نتیجے کے طور پر''ترقی اور مسابقت کے بارے میں جدت پسندی کے اطلاق" پر ایک آسان کتابچۃ اور متعلقہ سفارشات پروزیراعظم کےلۓ ایک مراسلہ اور رپورٹ تیار کی جائے گی-