
|
|

|
صحت اور اطلاعاتی نیٹ ورکس پر سروے
معیاری حفظان صحت تک رسائی کو بہتر بنانے کے عزم کے طور پر قومی علمی کمیشن قومی سطح پر ویب پر مبنی ایک محفوظ الیکٹرانک حفظان صحت سے متعلق اطلاعاتی نیٹ ورک کی تشکیل کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے- ہندوستان میں حفظان صحت خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانے کے لۓ معتبر اور تیز رفتار حقیقی اعداد و شمار اکھٹا کرنا ضروری ہے- حفظان صحت سے متعلق اداروں کی آزادانہ نمو سے صحت سے متعلق اعداد و شمار اکھٹا کرنے کے معیارات میںتفریق ا ور باہمی رابطہ کی کمی کیوجہ سے حفظان صحت کی لاگت میں شدید اضافہ ہوسکتا ہے- اس مرحلے پر ہیلتھ لیول 7 (ایچ ایل 7)، سسٹمائزڈ نامن کلچر آف میڈیسن کلنکل ٹرمس(اس این او ایم ای ڈی سی ٹی) میڈیسن میں ڈیجیٹل امیجنگ کمیونیکشنز وغیرہ جیسے متعدد کلنکل اور آئی ٹی معیارات موجود ہیں- اس لۓ حفظان صحت سے متعلق ایک نیٹ ورک کی فوری ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں پیش آنے والے مسائل کا پہلے ہی سے اندازہ لگایا جاسکے-
پہلے قدم کے تحت قومی علمی کمیشن نے کلنکل اور آی ٹی معیارات سے متعلق ایسی معلومات اکھٹا کرنےکی کوشش کی ہے جن کو حفظان صحت سے متعلق اہم ملکی ادارے استعمال کررہے ہیں یا مستقبل میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ تین لازمی پہلووں کے بارے میں معلومات اکھٹا کرنے کے لۓ ملک کے حفظان صحت خدمات کے فراہم کار بڑے بڑے اداروں، نیز میڈیکل کالجوں و تحقیقی اداروں کو ایک سوالنامہ بھیجا گیا:
- صحت معلومات سے متعلق سافٹ ویر کے حامل اداروں کی تعداد اور قسم،
- عام طور پر زیر استعمال کلنکل اور آئی ٹی معیارات اور ایسے معیارات جن کو یہ ادارے قومی سطح پر استعمال کرنے کی سفارش کرنا چاہتے ہیں-
- موجودہ زیر استعمال مخصوص معیارات سے متعلق مسائل۔
|
|
|